آب زمزم کی فراہمی سے جعلی ویب سائٹ تک

IQNA

حج اپ ڈیٹس؛

آب زمزم کی فراہمی سے جعلی ویب سائٹ تک

7:51 - June 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514422
مکہ مکرمہ میں حجاج کے رہایش گاہوں پر آب زمزم کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جب کہ جعلی ویب سائٹس بارے خبردار بھی کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مباشر کے مطابق سعودی عرب میں آب زمزم کی کمپنی نے کہا ہے کہ تمام زرایع کو فعال کیا گیا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر زائرین کعبہ کو آب زمزم کی یقینی فراہمی بنا سکے۔

مناسک حج امور پر نظارتی کمیٹی کے سنئیر رکن ریان درویش کا کہنا تھا کہ تمام اسٹاف اور رضا کار شب روز مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کے قریب سرگرم عمل ہے تاکہ زائرین کو سہولیات فراہم کرسکے۔

 

حجاج کو صحت بارے ہدایات

وزارت صحت سعودی  کی جانب سے مناسک حج میں مصروف حجاج کو ہدایات میں کہا گیا ہے کہ :

- مناسک حج کے دوران ماسک استعمال کریں اور بیمار افراد کے قریب احتیاط کریں.

- کھانسی یا چھنیک کے دوران منہ پر رومال رکھنا نہ بھولیں۔

- صاف کپڑے پہنیں

- کھانے کے بعد دانتوں کو پیسٹ ضرور کریں.

  • رہایش گاہوں پر صفائی کا خیال رکھیں.

توزیع آب زمزم در محل اسکان حجاج تا هشدار درباره سایت‌های جعلی سفر به حج

 

وزارت حج و عمره نے خبردار کیا ہے کہ ان ایام میں جعلی ویب سائٹوں کے حوالے سے ہوشیار رہیں اور ان پر اعتماد نہ کریں۔

وزارت خانے کے پلیٹ فارم کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ اور نسک ایپ ہی مستند زرایع ہیں۔/

 

4145757

نظرات بینندگان
captcha