اسپشل بچی «زهرا» کا حافظ قرآن ہونا بعید نہیں

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

اسپشل بچی «زهرا» کا حافظ قرآن ہونا بعید نہیں

10:21 - June 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514433
بینائی سے محروم معذور بچی زهرا تلخابی قرآنی میدان میں شاندار کاوش کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- نابینا اور معذور بچی زهرا تلخابی فراہان کے شہر فرمھین کی رہنے والی ہے جس کو قرآنی شعبے میں بخوبی جانا جاسکتا ہے۔

بینائی سے محروم اور معذوری کے باوجود وہ قرآنی امور میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی ہے۔

 

زھرا کی استاد معصومه نادی، حافظ کل قرآن  اس بچی  کی تربیت کو قابل فخر قرار دیتی ہے انکا کہنا تھا کہ بچی کافی باصلاحیت ہے اور اس میں انکے والدین کا بھی کافی اثر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں بچی نے کافی ترقی کی ہے اور کہا کہ زھرا تیزی سے حفظ قرآن مکمل کررہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امید ہے خدا کی عنایت سے زھرا اس سال قرآن مجید حفظ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

 

زھرا کی ماں نے ایکنا نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: بعض لوگوں کا تصور یہ ہے کہ ایک معذور اور نابینا بچی کچھ نہیں کرسکتی تاہم زھرا نے اس کو غلط ثابت کردیا اور لوگوں کے انداز کو زھرا نے باطل کیا۔/

 

4134307

نظرات بینندگان
captcha