مسجدالحرام میں 49 شرعی مراکز کا قیام

IQNA

مسجدالحرام میں 49 شرعی مراکز کا قیام

15:06 - June 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514507
مسجدالحرام و مسجدالنبی(ص) شرعی امور کے شعبے کے تعاون سے 49 خصوصی سنٹر بنایا گیا ہے جہاں شرعی سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے الخلیج 365 کے مطابق شرعی مراکز مسجد الحرام کے مختلف حصے جنمیں مطاف کے مختلف حصے، مسجد الحرام کا صحن اور سعی و صفا کا میدان شامل ہیں ان میں زائرین کے جوابات کے لیے سنٹر بنایا گیا ہے۔

 

شرعی مراکز کے امور کے انچارج معاذ الجنیدل کا اس بارے کہنا تھا: اس پروگرام میں ۷۰ ماہرین ۲۴ گھنٹے زائرین کے شرعی سوالات اور مناسک حج بارے امور کےجوابات کے لیے آمادہ بیٹھے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اداره امور تبلیغ مسجدالحرام سمارٹ ربورٹ کے ساتھ مختلف داخلی راستوں پر کام کررہا ہے اور یہاں پر موجود ربورٹ گیارہ زبانوں عربی، انگریزی، روسی، فارسی، ترکی، مالائی، اردو، چینی، بنگالی، ہوسا وغیرہ میں زائرین کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسمارٹ ربورٹ غلاف کعبہ کی سلائی اور رہنمائی کے امور میں بھی فعال ہیں جہاں وہ متعلقہ حوالے سے بریف کرسکتے ہیں۔/

 

4149305

نظرات بینندگان
captcha