حکماء المسلمین کا نفرت کے خاتمے پر تاکید

IQNA

حکماء المسلمین کا نفرت کے خاتمے پر تاکید

5:54 - June 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514509
حکماء المسلمین کونسل نے نفرت انگیز فضا کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے بقائے باہمی ڈائیلاگ پر زور دیا ہے۔

ایکنا نیوز – البیان نیوز کے حکماء المسلمین کونسل جس کی صدارت احمد الطیب، شیخ الازهر کررہا ہے انہوں نے نفرت انگیز فضا کے خاتمے پر زور دیا ہے کیونہ ایسی فضا سے معاشروں میں امن کی کاوشوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

کونسل نے ثقافتوں میں ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو ضروری قرار دیا ہے۔

حکماء المسلمین کونسل نے نفرت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں جو ہر سال اٹھارہ جون کو منایا جاتا ہے اس میں بین الاقوامی ڈائیلاگ پر زور دیا ہے اور نفرت انگیر تعصب سے مقابلے پر تاکید کی ہے جس سے معاشروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

 

کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ اس کونسل کے قیام سال 2014 سے کوشش کی گیی ہے کہ امن و صلح کے لیے مختلف کاوشوں کو آزمایا جائے تاکہ معاشروں سے نفرت و تعصب کی فضا کو ختم کیا جاسکے اور معاشروں میں بقائے باہمی کی ترویج ممکن ہوسکے۔

 

حکماء المسلمین کونسل نے سلامتی کونسل میں اماراتی کاوش کو بقائے باہمی کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز فضا اور شدت پسندی سے دنیا میں مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوگا۔/

 

4149219

نظرات بینندگان
captcha