عید غدیر پر تین ملین زائرین کی حرم علوی آمد

IQNA

عید غدیر پر تین ملین زائرین کی حرم علوی آمد

5:59 - July 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514589
ایکنا تھران: آستانہ مقدس علوی کے ٹیکنکل برانچ کے مطابق عید غدیر پر تیس لاکھ زائرین حرم امام علی(علیه السلام) پر حاضری دیں چکے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق آستانہ علوی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ عید غدیر پر تیس لاکھ زائرین حرم امیرالمومنین علی علیه السلام پر حاضر ہوچکے ہیں۔

 

مذکورہ شعبے کے سربراہ حیدر رحیم، کا کہنا تھا: حرم مطهر، میں نصب کاونٹنگ آلات پر گذشتہ روز شام تک تیس لاکھ زائرین کی آمد ریکارڈ ہوچکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ملک کے اندر اور باہر سے زایرین کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے اور زایرین حرم حضرت امیرالمومنین علیه السلام کی سمت آتے جارہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ حرم علوی کے خدام اور ایک هزار  ۵۰۰ اعزازی رضاکار زائرین کی رہنمائی اور خدمت رسانی کے لیے مصروف عمل ہیں۔/

 

4153332

نظرات بینندگان
captcha