ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مصری الیوم کے مطابق مصری قرآء الائنس کے صدر شیخ محمد صالح حشاد، نے تلاوت بارے نئے قانون سازی اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے.
اس خبر کو اس حال میں دی گیی ہے جب چند دن پہلے ایک ویڈیو میں میوزیک کی مدد سے تلاوت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی.
انہوں نے تلاوت کے لیے میوزیک فن کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن کریم خود ترتیل کے ساتھ رب العزت کی جانب سے اترا ہے۔
انہوں نے اس بارے مصری قرآء کے الائنس کاوش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کو صاف ترتیل آواز میں پڑھی جائے اور مذکورہ انجمن آئندہ صرف انکو اپنا ممبر بنائے گا جو قرآن کو تجوید کے ساتھ تلاوت کریں۔
حشاد نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے قرآن کو جرمانہ کیا جائے گا جسمیں نقد جرمانہ بھی شامل ہے۔/
4165675