عیسائیوں کا موکب بھی زائرین اربعین کی خدمت میں

IQNA

عیسائیوں کا موکب بھی زائرین اربعین کی خدمت میں

6:29 - September 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514908
کربلا کے راستے میں عیسائی بھی زائرین اربعین امام حسین (ع) کی خدمت میں سرگرم ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے یو نیوز کے مطابق عیسائیوں کا موکب «عشق حسین ہمیں یکجا کرتا ہے» کے عنوان سے مصروف خدمت ہے۔

 

کربلا سے نجف تک زائرین کے راستے میں جہاں زائرین کا سمندر موج زن ہے دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل کے لوگ موکبوں میں مصروف خدمت ہیں جہاں وہ زائرین امام حسین (ع) اور انکے وفاداربھائی  ابوالفضل العباس (ع) کی خدمت رسانی کررہے ہیں اور ان موکبوں میں عیسائی موکب بھی شامل ہے۔

مسیحی موکب «عشق حسین ہمیں یکجا کرتا ہے» کے عنوان سے زائرین کو کولڈ ڈرنک پیش کرکے امام مظلوم سے اظھار عقیدت کررہا ہے۔

 

دنیا کے لاکھوں کروڈوں مومنین آج چہلم اور شهادت امام حسین (ع) اور انکے اصحاب کا غم منا رہے ہیں۔

 

اربعین امام حسین (ع) دنیا کا سب سے بڑا اجتماع شمار ہوتا ہے جہاں لاکھوں کو جلوس نکلتا ہے اور دنیا کے تمام ممالک سے عاشقان امام مظلوم کربلا میں زیارت حرم امام حسین(ع) و زیارت حرم حضرت عباس (ع) کے لیے جمع ہوتے ہیں۔/

 


4167232

نظرات بینندگان
captcha