کورین موسیقی گروپ توہین قرآن پر مبنی البم سے دست بردار

IQNA

کورین موسیقی گروپ توہین قرآن پر مبنی البم سے دست بردار

19:05 - September 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514994
ایکنا کوریا: صارفین کے شدید اعتراضات کے بعد کورین موسیقی گروپ توہین قرآن پر مبنی البم بنانے سے باز آگیے۔

ایکنا نیوز-  خبررساں ادارے وطن نیوز کے مطابق کورین گروپ البم بنام  کینگڈم(Kingdom)  بنانے سے پیچھے ہٹ گیے۔ اس البم کا جلد قرآن کریم سے مشابہت رکھتا ہے جس پر صارفین نے شدید اعتراضات کیا تھا، بہت سے عرب صارفین نے سوشل میڈیا پر اس کو توہین قرار دیتے ہویے اس کی مذمت کی تھی۔

صارفین کے مطابق مذکورہ گروپ بنام «آرٹور» امارات میں رہے تھے اور عربی میں بات کرسکتے ہیں اور جانتے ہیں کہ قرآن کا مسلمانوں میں کیا مقام ہے۔

اس مہم اور شدید اعتراضات کے بعد البم بنانے سے اس گروپ نے معذرت کرلی۔

 

کمپنی  (GF Entertainment) نے اپنی اطلاع میں کہا ہے کہ نیا البم جو اکیس ستمبر کو ریلیز ہونا تھا فی الحال منتشر نہ ہوگا اور مسائل کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

 

اس بیان میں کہا گیا ہے: تمام فین کی پریشانی اور اس البم کے حوالے سے تبدیلی میں وہ معذرت خواہ ہے اور اس حوالے سے جلد واضح اعلان کیا جائے گا۔/

 

4170585

 

نظرات بینندگان
captcha