روسی وزیر خارجہ نے یورپ میں اسلام فوبیا کی مذمت کردی

IQNA

روسی وزیر خارجہ نے یورپ میں اسلام فوبیا کی مذمت کردی

6:42 - September 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3515004
ایکنا ماسکو: سرگئی لاوروف نے مغرب میں نسل پرستی اور اسلام فوبیا میں شدت کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذاہب اور اقدار کی توہین قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصدر کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کو ایک خطاب میں مغرب میں بڑھتی شدت پسندی اور تعصب کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغرب خود کو انسانیت سے بالاتر سمجھتی ہے۔

لاوروف نے یورپی یونین کے رہنما جوزپ بورل کی باتوں کی طرف أشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح کہتا ہے کہ یورپ ایک باغ تھا جس کے اطراف کو جنگلوں نے گھیرا ہے۔

انکا کہنا تھا: بورل اسلام کے پھیلاو سے خوف زدہ ہے اور اس حوالے سے دیگر مذاہب کو اپنے باغ میں جنگل قرار دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قرآن سوزی، توہین اور مقدس کتابوں کی توہین سے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ یورپ میں تیز ہورہا ہے۔

بورل کا کہنا تھا: یورپی یونین «ایک سبزی خور ہے جو شکاریوں کے نرغے میں ہے» تاہم یوکرین جنگ نے انہیں بیدار کردیا ہے۔

بورل نے یورپی سفارتی اکیڈمک مرکز کے افتتاح کے موقع پر بیلجیم میں کہا تھا کہ یورپ ایک متمدن باغ ہے اور اس کے اطراف میں جنگل ہے۔ اس پر دیگر ممالک نے شدید اعتراضات کیے اور بلا آخریورپ کو مجبور ہونا پڑا کہ وہ معذرت کرتے۔ انہوں نے اس کو یورپی یونین کی پالیسی سے ہٹ کر بیان اور غلط فھمی قرار دیا۔/

 

4170836

نظرات بینندگان
captcha