حجت‌الاسلام شهریاری: مشترکہ ویلیوز اور پائیدار صلح باہمی تعاون سے ممکن ہے

IQNA

ایکنا رپورٹ وحدت کانفرنس بارے؛

حجت‌الاسلام شهریاری: مشترکہ ویلیوز اور پائیدار صلح باہمی تعاون سے ممکن ہے

4:37 - October 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3515045
ایکنا تھران: تقریب مذاہب کونسل کے جنرل سیکریٹری نے وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: ایک اہم ترین ویلیوز امن ہے جو باہمی تعاون سے ممکن ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے خطاب کیا جہاں ان سے پہلے تلاوت کی گیی اور ایرانی ترانہ بجایا گیا۔

تقریب کے آغاز میں حجت‌الاسلام و المسلمین حمید شهریاری نے ھفتہ وحدت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے غیرملکی مہمانوں کو  خوش آمدید کہا۔

حجت‌الاسلام و المسلمین حمید شهریاری کی تقریر کا متن کچھ یوں ہے:

سینتیسیویں وحدت اسللامی کانفرنس اسلامی تعاون اور مشترک اقدار کے موضوع پر شروع ہوچکی ہے جب کہ دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، ان حالات میں کچھ اہم نکات پر توجہ دلانا چاہونگا:

:

وحدت ڈائیلاگ ؛ کانفرنس کا ہدف

یہ ایک قرآنی آرزو ہے اور ایک وحدت کی امید رکھنی چاہیے، اسلامی بارڈر کی بجایے ایک واحد کرنسی کی ایجاد اور ایک مشترکہ پارلیمنٹ اور قوانین کی طرف جانا چاہیے۔

اسلام فوبیا:

 قرآن کریم واحد رہنما ہے جو انسانیت کے دفاع کے لیے آیا ہے، امن و دوستی اور ظلم کے برابر مقابلہ انسانوں کو پہلا پیغام ہے۔

عالمی صلح

امید ہے کہ اسلامی دنیا ایک عالمی امن کی طرف جایے گی اور اختلافات کی مشکل ختم ہوگی ہم یمن اور شام میں فضول جنگ کے خاتمے کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔

سعودی ایران تعلقات کا خیرمقدم

ہم سعودی اور ایران کی دوستی اور تعلقات کو خوش آئند سمجھتے ہیں جس سے اسلامی دنیا میں ایک امید پیدا ہوچکی ہے اور مزید تعلقات کی راہیں کھل جائیں گی۔

لازمه مهم دستیابی به امت واحده 

دشمن کبھی اختلافات ڈالنے سے باز نہیں آیے گا تاہم وحدت ہمارا محور ہونا چاہیے اور اس حوالے سے اسلامی ممالک کے ساتھ روس اور چین کے ساتھ سیاسی تعلقات، اقتصادی کاوشیں قابل قدر ہیں جس سے بڑی تبدیلیوں کی امید ہے۔

 

خاندانی سسٹم

خاندان ایک اچھی نسل کی تربیت کی اکائی ہے اور اسلام میں اس پر تاکید کی گیی ہے اور مغرب کی جانب سے اس کو ختم کرنے کی شیطانی سازش ہوتی ہے۔

اسی طرح فلسطینی کاز اور انکی حمایت اسلامی دنیا میں محور ہونا چاہیے۔/

 

 

و السلام علکیم و رحمت الله و برکاته

نظرات بینندگان
captcha