جنگ بندی کے لیے نتین یاہو کی شرط

IQNA

جنگ بندی کے لیے نتین یاہو کی شرط

5:42 - November 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3515297
ایکنا قدس: صہیونی رژیم کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کی صورت میں غزہ میں عارضی جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

ایکنا نیوز-  فلسطین الیوم، نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس اغوا شدگان کو رہا کریں تو عارضی جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

نتین یاہو کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد کو ہم وصول کرتے ہیں تو جنگ میں وقفہ آسکتا ہے۔

نتین یاہو نے مقاومت اور حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ کو فوجی طور پر ہم کنڑول کرنا چاہتے ہیں تاکہ دوبارہ دہشت گردی کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

صہیونی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس مضبوط دلائل موجود ہیں کہ بعض مغوی الشفا ہاسپٹل میں رکھے گیے تھے۔

 

صہیونی رہنما نے دعوی کیا کہ حماس نے اسلحوں کو ہسپتالوں کے نیچے سرنگوں میں چھپایا ہے اور الشفا ہسپتال کے مرکز کے نیچے انکا ایک اہم مرکز قایم تھا اور اسی بنا پر اسرائیل ان مراکز کو ٹارگٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب ہسپتال زرائع اور حماس نے صہیونی وزیراعظم کے ان دعووں کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیتے ہویے مسترد کردیا ۔/


 

4182349

نظرات بینندگان
captcha