ایکنا نیوز- العربی الجدید نیوز کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کو روکا گیا اور سینکڑوں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نماز ادا کی۔
اسرائیلی پولیس مسلسل چھ ہفتوں سے مسجد الاقصی میں نمازیوں کو رکاوٹوں سے روک رہی ہیں اور صرف بوڑھوں کو مسجد جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
غزہ جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور بالخصوص جمعے کے دن ان رکاوٹوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جاتا ہے۔
صہیونی پولیس نے فلسطینیوں کے راستوں میں چیک پوسٹوں کو قایم کیا تھا اور مشرقی بیت المقدس میں چیک پوسٹ سے صرف بوڑھوں کو گزرنے کی اجازت دی جاتی تھی۔
مسجد الاقصی کے مرکزی دروازوں پر بھی چیک پوسٹ بنائے گیے ہیں اور ہر طرف سیکورٹی اہلکار کھڑے نظر آتے ہیں۔
سینکڑوں نمازیوں نے مسجد الاقصی کے قریب گلیوں اور سڑکوں پر نماز صبح اور نماز جمعہ ادا کی ہیں۔/
۔
4182358