ایکنا نیوز- اسپکٹرم نیوز کے مطابق سینکڑوں امریکی شہریوں نے اسرائیل کی مدد کرنے پر ڈیزنی مالی کمپنی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے دوپہر کے وقت شمالی ڈیزنی میں مظاہرہ کیا جہاں سخت سیکورٹی کے اقدامات کیے گیے تھے۔
مسلم الاینس کی رہنما ریدا حمیدہ نے کہا کہ یہ فلسطین کی حمایت میں پہلا مظاہرہ ہے اور اس مظاہرے میں مختلف ادارے جیسے صلح برائے یہودی ( Jewish Voice for Peace)، انجمن اسلامی اورنج کانٹی، تحریک BlackLivesMatter اور بعض دیگر گروپ شامل تھے۔
حمیده کا کہنا تھا: لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ یہ کمپنی اسرائیل کا آلہ کار ہے اور انکے ساتھ شریک جرم ہے۔
مظاہرین کے ہاتھ میں پلے کارڈز موجود تھے جن پر لکھا تھا : ڈیزنی شرم کرو، بہترین جگہ پر بچوں کو قتل کیا جارہا ہے، اسرائیل کی مدد بند کرو، جیسے نعرے درج تھے، مذکورہ کمپنی نے اسرائیل کو دو ملین ڈالر امداد دیا ہے۔
حمیده کا کہنا تھا: ڈیزنی قتل عام کو دیکھ نہیں رہا اور انہوں نے فلسطینیوں کے لیے ایک پیغام تک نہیں پہنچایا ، ڈیزنی نہیں جانتا کہ فلسطینی بچے دوسروں کی طرح بچے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا: ہمارے مظاہرے میں آرٹسٹ، اسٹاف اور عام لوگ شامل تھے ہم امن کے لیے نکلے ہیں، ڈیزنی کمپنی کے کچھ اسٹاف بھی مظاہرے میں موجود تھے جنہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی کی کرتوت نے مجبور کیا کہ ہم کمپنی کو ترک کریں۔
حمیدہ نے کہا: جب یہ لوگ جان گیے کہ اسرائیل کو ڈیزنی نے دو ملین ڈالر امداد دی ہے تو انکے اسٹاف نے مالی مشکلات کے باوجود ڈیزنی کو خیرباد کہا۔/
4187215