قطر: قرآنی باغ، ماحولیات کے لیے تحفہ

IQNA

قطر: قرآنی باغ، ماحولیات کے لیے تحفہ

17:46 - May 08, 2024
خبر کا کوڈ: 3516355
ایکنا: عالمی اداروں نے اس باغ کو ماحولیات اور پودوں کی حفاظت کے لیے بہتر کاوش قرار دیا ہے.

ایکنا نیوز-  الرائے نیوز ایجنسی کے مطابق یہ قرآنی باغ جو کہ حمد بن خلیفہ یونیورسٹی کا حصہ ہے اور قطر فاؤنڈیشن سے تعلق رکھتا ہے، قطر میں اپنی نوعیت کا پہلا اور مشرق وسطیٰ کا دوسرا نباتاتی باغ ہے، جس میں وسائل کے تحفظ کے میدان میں ایک سرکردہ باغ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

قطر قرآنی گارڈن کے حکام نے اس عنوان کو قطر کے پودوں کے وسائل اور قرآن میں مذکور پودوں اور درختوں کے تحفظ کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس عنوان سے اس باغ کی حالت میں بہتری آئے گی۔ 

اس کے علاوہ، اس عنوان کو حاصل کرنے سے پودوں کے وسائل کی حفاظت، ماحولیاتی ذخیرے جیسے بیج، پودوں کی اقسام، نیز ثقافت اور اس سے متعلق اصطلاحات کو جمع کرنے اور دستاویز کرنے کے میدان میں قطر قرآنی باغات کی بین الاقوامی معیارات سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

قطر قرآنی گارڈن کے حکام کے مطابق نایاب پودوں کے تقریباً 30 لاکھ بیج، قطر کے مقامی پودوں اور قرآن پاک اور نبوی روایات میں مذکور پودوں کو جمع کیا گیا ہے اور ان بیجوں کو کئی دہائیوں تک انتہائی جدید مراکز میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

اس باغ میں 115 انواع کے 18,500 سے زیادہ درختوں اور جھاڑیوں کا مجموعہ ہے اور اس سال تقریباً 55,000 درخت اور جھاڑیاں پیدا کی گئی ہیں۔ یہ قسم جدید طریقوں سے تیار کیے جانے والے کل 100,000 درختوں کا ایک حصہ ہے، جنہیں قطر فاؤنڈیشن کی نرسری میں پودوں کے وسائل کے تحفظ کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔/

 

4214290

نظرات بینندگان
captcha