روضہ حضرت امام رضا(ع) کی صفائی مہم رهبر انقلاب کے ہمراہ

IQNA

روضہ حضرت امام رضا(ع) کی صفائی مہم رهبر انقلاب کے ہمراہ

7:02 - September 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3517092
ایکنا: ماه ربیع‌الاول کے حوالے سے ضریح مطهر امام رضا علیہ السلام کی غبار روبی کی تقریب میں رھبر معظم شریک تھے۔

ایکنا نیوز، رھبر معظم انقلاب کے دفتر کے مطابق، ربیع الاول کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی،  مقدس مزار کی غبار روبی یا صفائی کی تقریب۔ اسلامی انقلاب کے رہنما حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد کی گئی،  تقریب میں علماء کا ایک گروہ، آستان قدس کی سرپرستی اور اسطان مقدّس رضوی کے خدام شریک تھے۔

خصوصی روحانی ماحول اور امامت کی خوشبو سے بھری اس تقریب میں تلاوت کرنے والوں نے اہل بیت کی دعاؤں اور مناجات کا ذکر اور  امین اللہ کی زیارت کی تلاوت کی، اس موقع پر امام حسن عسکری کی شہادت کے دنوں میں ان پر سلام ہو اور حضرت رضا کے حوالے سے نوحہ و منقبت خوانی بھی ہوئی۔

اس تقریب کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ کی تلاوت کی۔/

 

4236241

نظرات بینندگان
captcha