جعفر حسینی، ڈائریکٹر امور قرآنی اداره کل اوقاف خراسان رضوی، نے خراسان رضوی میں ایکنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے 41ویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلوں کی میزبانی مشہد میں کی جائے گی اور اس سلسلے میں اسٹیرنگ کمیٹی کی نشستوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی نشست میں حجتالاسلام محمد احمدزاده، خراسان رضوی کے اوقاف و امور خیریہ کے ڈائریکٹر جنرل، حمید مجیدی مهر، صدرِ اسٹیرنگ کمیٹی، اور ملک و صوبے کی انتظامی کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس اوقاف کے شہید جاودانی ہال میں منعقد ہوا۔
حسینی نے بتایا کہ ایک مشترکہ اجلاس بھی اوقاف و امور خیریہ اور آستان قدس رضوی کے درمیان منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی قرآن کریم کے 41ویں مقابلوں کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں آستان قدس رضوی کے اعلیٰ منتظم، چالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے صدر اور ملک و صوبے کی انتظامی کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی اور یہ حرم مطہر رضوی کے اجلاس ہال میں منعقد ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں، مشہد کو 37ویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، مگر کرونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث یہ تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ اب 41ویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلے اس سال فروری کے مہینے میں مشہد میں منعقد کیے جائیں گے۔
4246581