حرم حسینی میں محفل انس با قرآن ایام فاطمیه پر + تصاویر

IQNA

حرم حسینی میں محفل انس با قرآن ایام فاطمیه پر + تصاویر

7:36 - November 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3517511
ایکنا: ایام فاطمیہ کی مناسبت سے محفل انس با قرآن حرم امام حسین(ع) کربلا میں منعقد ہوئی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ حسینی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تقریب جمعہ کو عراق کے نوجوانوں کی ثقافتی انجمن اور "بخشش عراق" کے تعاون سے بصرہ کے ایک ہزار سے زائد زائرین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا مقصد ایام فاطمیہ اور حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کی برسی کی یاد منانا تھا۔

تقریب کا آغاز آستانہ حسینی کے قاریان، جن میں سید عبداللہ حسینی اور مرتضی الحافظ شامل تھے، کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد بصرہ کی جانب سے علی المدهوش، نمائندہ ہیئت بصرہ نے خطاب کیا۔

اس موقع پر شرکاء کو دارالقرآن آستانہ حسینی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، اور بصرہ کی قرآنی کمیٹی کے قاریوں اور ذمہ داران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے اختتام پر، آستانہ حسینی کے محافل قرآنی کے سربراہ حاج رسول الوزنی نے بصرہ کے شہریوں کی اس قرآنی محفل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے تاکید کی کہ دارالقرآن آستانہ حسینی اپنے اس عہد پر قائم ہے کہ قرآنی سرگرمیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

 یہ سرگرمیاں معنوی تعلقات کو مضبوط کرنے اور اہل بیت(ع) کے مشن کی پیروی میں قرآنی اقدار کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔/


 

4249945

نظرات بینندگان
captcha