موت کے بعد حفظ مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن کے حقدار

IQNA

موت کے بعد حفظ مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن کے حقدار

6:04 - December 19, 2024
خبر کا کوڈ: 3517666
ایکنا: حفظ مقابلوں کی ججز کمیٹی جو پورٹ سعید مصر میں مصروف ہے انہوں نے سعاد رجب المزین، جو ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوچکی ہے ٹاپ پوزیشن کا حقدار قرار دیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، مصری طالبہ سعاد رجب المزین گزشتہ ہفتے مصر کے پورٹ سعید میں منعقدہ بین الاقوامی حفظ قرآن اور دینی ابتهال کے مقابلوں سے واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں اور اپنی والدہ کے ساتھ جاں بحق ہوگئیں۔

اعلیٰ کمیٹی برائے مقابلہ جات نے اس مصری طالبہ کو "شہید" کا لقب عطا کیا اور ان کا نام ابتدائی مرحلے کے بہترین شرکاء کی فہرست میں " پروردگار توانا کے پاس" کے عنوان کے ساتھ درج کیا۔

یہ فہرست مجموعی طور پر 22 بہترین طالبعلموں کے ناموں پر مشتمل ہے جو مختلف زمروں میں ابتدائی مرحلے کے مقابلوں سے منتخب کیے گئے تھے۔ فائنل مرحلے کا انعقاد کل، 18 دسمبر 2024  کو ہوگا۔

سعاد رجب المزین اور ان کی والدہ  البحیرہ صوبے میں اپنے آبائی گاؤں واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ یہ واقعہ پورت سعید میں منعقدہ آٹھویں بین الاقوامی حفظ قرآن و دینی ابتهال کے ابتدائی مرحلے کے مقابلوں سے واپسی کے وقت پیش آیا۔

عادل مصیلحی، جو ان مقابلوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نگران ہیں، نے کہا: "اس المناک حادثے میں سعاد رجب المزین اور ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا، جبکہ دیگر متعدد شرکاء اور ان کے والدین زخمی ہوئے۔"

سعاد رجب المزین البحیرہ صوبے کے گاؤں ادفینا میں الازہر کے طالبات مرکز کی طالبہ تھیں۔ انہوں نے کمیٹی کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت اور اپنے حفظ شدہ حصے پیش کیے۔ ان کی دلکش آواز نے ججز کو متاثر کیا، اور انہیں فائنل مرحلے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا۔

الازہر، وزیر اوقاف مصر اسامہ الازہری اور وزارت کے دیگر حکام نے اس حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اوقاف نے متاثرہ خاندان کے لیے 25 ہزار مصری پاؤنڈز امداد کا اعلان بھی کیا۔/

 

4254752

ٹیگس: مصری ، طالبہ ، پوزیشن ، موت
نظرات بینندگان
captcha