ایکنا نیوز؛ ویب سائٹ "القاہرہ 24" کی خبر کے مطابق، مصر کے ریڈیو قرآن کے فیس بک اکاؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2025 سے پہلی بار شیخ عبدالباسط عبدالصمد کی آواز میں قرآن کریم کی ترتیل روایت ورش عن نافع کے مطابق ریڈیو قرآن مصر سے نشر کی جائے گی۔
عبدالباسط کی آواز میں ترتیل قرآن کی نشر کا آغاز اسماعیل دویدار کے بطور ریڈیو قرآن مصر کے نئے صدر کی تقرری کے بعد ہوگا۔
شیخ عبدالباسط محمد عبدالصمد (پیدائش 1927ء - وفات 1988ء) مصر کے معروف قاریان قرآن میں سے تھے، جنہیں خوش آواز میں قرآن کریم کی تلاوت میں خاص مہارت حاصل تھی اور انہیں "صوت مکہ" کے لقب سے نوازا گیا۔
عبدالباسط کو 1984ء میں مصر کی قاریان کی یونین کے پہلے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ رمضان المبارک یا دیگر مواقع پر مختلف ممالک میں قرآنی محافل کے انعقاد یا دعوتوں کے لیے بھی سفر کرتے تھے۔/
4256423