48 بار مسجد ابراهیمی میں اذان روک دی گیی

IQNA

ایک ماہ میں؛

48 بار مسجد ابراهیمی میں اذان روک دی گیی

7:11 - January 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3517758
ایکنا: وزارت اوقاف و امور مذهبی فلسطین نے کہا ہے کہ سال 2024 کے آخری مہینے میں 48 بار صہیونی رژیم نے اذان روک دیا۔

ایکنا نیوز- میڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال دسمبر میں 48 مرتبہ مسجد ابراہیمی میں اذان دینے سے روک دیا۔

اسی دوران، ان قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ پر بھی 22 مرتبہ حملے کیے۔

وزارت نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج اور یہودی آبادکاروں نے گزشتہ ماہ مسجد اقصیٰ پر اپنے حملے بڑھا دیے۔ صہیونی حکومت کے انتہا پسند وزیر، اتمار بن گویر، نے یہودی تہوار "حنوکا" کے پہلے دن مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جب کہ اسے سیکیورٹی فورسز کی سخت نگرانی میں تحفظ دیا گیا تھا۔ یہ ساتویں مرتبہ تھا جب اس نے دسمبر 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مقدس اسلامی مقام پر حملہ کیا۔

وزارت نے خبردار کیا کہ ان حملوں کا مقصد آبادکاروں کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینا اور نئے حقائق مسلط کرنا ہے، جن میں تلمودی رسومات کی انجام دہی جیسے اجتماعی سجدہ، شوفار پھونکنا، اور مقررہ وقت اور جگہ پر نذرانے پیش کرنا شامل ہیں۔

فلسطین کی وزارت اوقاف نے الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی کے بارے میں کہا کہ قابض افواج نے 48 مرتبہ مسجد میں اذان دینے سے روکا اور وہاں پیمائش کی سرگرمیاں کیں، جو کہ اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی اور اوقاف کی املاک پر قبضہ شمار ہوتی ہیں۔

گزشتہ ماہ، "ٹائمز آف اسرائیل" نے رپورٹ کیا کہ مسجد ابراہیمی پر قبضے کی سازش امریکی شخصیات، بشمول سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیداروں کی حمایت سے کی جا رہی ہے۔ اس سازش کا مقصد مسجد ابراہیمی کو یہودی قومی ورثہ قرار دینا اور اس مقدس مقام کو مسجد الاقصیٰ میں واقع دیوار براق کے میدان جیسا بنا کر اس پر قبضہ جمانا ہے۔/

 

4257870

نظرات بینندگان
captcha