حضرت مسیح کو رھبر کی جانب سے خصوصی تحفہ

IQNA

ایرانی سفیر ویٹکن میں؛

حضرت مسیح کو رھبر کی جانب سے خصوصی تحفہ

6:57 - January 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3517765
ایکنا: رهبر معظم انقلاب کے حضرت مسیح(ع) بارے بیانات کا کتیبہ پاپ کو پیش کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، حضرت مسیح علیہ السلام کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات پر مشتمل ایک لوح پاپ کو پیش کی گئی۔ یہ بیانات ایک خوبصورت اور نفیس لوح یا کتیبے کی شکل میں انقلاب اسلامی تحقیقی ثقافتی مرکز (دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیت اللہ خامنہ‌ای) کی جانب سے تیار کیے گئے تھے، جنہیں اطالوی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ اس لوح کو ایران کے سفیر مختاری نے ویٹیکن میں ایک ملاقات کے دوران پاپ فرانسس کو پیش کیا، جس پر پاپ نے گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاپ فرانسس نے اس لوح کو ایک اہم اور اثرانگیز دستاویز قرار دیا جو عیسائیت کے پیروکاروں کے لیے رہنمائی کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر صہیونی حکومت کی جارحیت پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز فلسطین میں اپنے نمائندے کے ذریعے وہاں کے حالات و واقعات کی خبریں حاصل کرتے ہیں۔

اطالوی زبان میں ترجمہ شدہ لوح کا متن درج ذیل ہے:

اگر حضرت مسیح علیہ السلام ہمارے درمیان ہوتے...

مسلمانوں کی نظر میں حضرت مسیح علیہ السلام کی قدر و منزلت بلا شبہ مخلص عیسائیوں کی نگاہ میں ان کی قدر و منزلت سے کم نہیں ہے۔ یہ عظیم الٰہی پیغمبر اپنے پورے دورِ حیات میں ظلم، زیادتی اور ان لوگوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے جنہوں نے دولت اور طاقت کے بل پر اقوام کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا اور انہیں دنیا اور آخرت کی جہنم میں دھکیل رہے تھے۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے بچپن سے ہی، جب اللہ نے انہیں نبوت عطا کی، اس راہ میں سختیاں اور مصائب برداشت کیے۔

توقع کی جاتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے پیروکار اور وہ تمام لوگ جو ان کی عظمت و روحانیت کے معترف ہیں، ان کے راستے پر چلیں۔ اگر آج حضرت مسیح علیہ السلام ہمارے درمیان ہوتے تو وہ لمحہ بھر کے لیے بھی ظلم و جبر اور عالمی استکبار کے سرداروں کے خلاف جدوجہد کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے اور بڑی طاقتوں کے ہاتھوں استحصال اور جنگ و فساد کا شکار اربوں انسانوں کی بھوک اور بے چارگی کو کبھی برداشت نہ کرتے۔

آج حضرت مسیح علیہ السلام پر ایمان رکھنے والے، یعنی مسیحی اور مسلمان، ایک عادلانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے انبیاء کی تعلیمات کو اپنائیں اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ان عظیم اساتذہ کے پیغامات کو عام کریں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیروی کا مطلب حق کا ساتھ دینا اور ظالم طاقتوں سے بیزاری اختیار کرنا ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ دنیا بھر کے مسیحی اور مسلمان اس عظیم سبق کو اپنی زندگی میں زندہ رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ لوح ویٹیکن کے تاریخی میوزیم میں محفوظ کی جائے گی۔/

 

4258080

نظرات بینندگان
captcha