قاری مصطفی اسماعیل کی اذان ریڈیو مصر سے نشر ہوگی

IQNA

قاری مصطفی اسماعیل کی اذان ریڈیو مصر سے نشر ہوگی

13:54 - January 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3517831
ایکنا: ریڈیو قرآن مصر نے صارفین کی خواہش کے پیش نظر مصری قاری مصطفی اسماعیل کی اذان نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز- المصری الیوم نیوز  کے مطابق، مصر کے قرآن ریڈیو نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ موجودہ دور میں شیخ مصطفی اسماعیل کی تلاوتوں کے بڑے ذخیرے کے پیش نظر، آئندہ کے نشریاتی پروگرام میں ان کی اذان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام قرآن ریڈیو مصر کے پروگراموں میں تلاوت، اذان، اور دینی ابتهالوں کے تنوع اور غنا کو بڑھانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

پہلے، ریڈیو کے سامعین نے شیخ مصطفی اسماعیل کی اذان کو نشریات میں شامل نہ کیے جانے پر تنقید کی تھی۔ بارہا درخواستوں کے جواب میں، ریڈیو کے حکام نے یقین دلایا کہ شیخ مصطفی اسماعیل کی اذان کو مستقبل میں پروگراموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

شیخ مصطفی اسماعیل 17 جون 1905 کو مصر کے الغربیہ صوبے میں سنطہ کے علاقے کی میت غزال نامی بستی میں پیدا ہوئے۔ ان کی آخری تلاوت 22 دسمبر 1978 کو دمیاط شہر کی البحر مسجد میں مصر کے اس وقت کے صدر انور سادات کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

شیخ مصطفی اسماعیل کی اذانوں کا ایک مکمل مجموعہ ان کے نام سے منسوب ایک ٹیلیگرام چینل پر شائع کیا جا چکا ہے، جس میں ان کی مختلف مواقع اور مقامات پر دی گئی اذانیں شامل ہیں۔ ان میں 1940 کی دہائی میں قصرِ ملک فاروق، مسجد الازہر قاہرہ، مسجد اموی شام، اور دیگر ممالک جیسے عراق، ترکی، اور لبنان میں دی گئی اذانیں بھی شامل ہیں۔/

 

4260448

نظرات بینندگان
captcha