ایرانی قاری کی عمدہ تلاوت اور سامعین کا استقبال+ ویڈیو

IQNA

ایرانی قاری کی عمدہ تلاوت اور سامعین کا استقبال+ ویڈیو

6:16 - January 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3517892
ایکنا: ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی قاری نے تلاوت کی تو ہال میں موجود سامعین نے بھرپور پسندیدگی کااظھار کیا۔

ایکنا کے مشہد میں موجود نمائندہ صحافی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلوں کے دوسرے روز کے بعد از دوپہر اجلاس میں ہمارے ملک کے نمائندے، سید محمد حسینی‌پور نے قرائت تحقیق کے شعبے میں سورہ مبارکہ ابراہیم کی پہلی سے چھٹی آیت کی تلاوت کی۔

جیسے ہی حسینی‌پور کا نام پکارا گیا اور یہ نوجوان قاری اسٹیج پر آیا، حاضرین نے گرمجوشی اور جوش و خروش سے اس کا استقبال کیا۔

جب حسینی‌پور کی آواز سے پہلی آیت گونجی، تو ہال میں ایک خاص سکون اور روحانی فضا قائم ہوگئی۔ ان کی آواز میں ایک گہری طاقت اور خوبصورت لرزش تھی، اور انہوں نے قراءت کے مقامات کا انتہائی مہارت سے انتخاب کیا، جو ان کی قرآنی قراءت کے فنون پر مکمل گرفت اور مفاہیمِ قرآن کو موثر انداز میں پہنچانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا تھا۔

تلاوت ختم ہونے کے بعد، حاضرین نے طویل تالیاں بجا کر اپنی عقیدت اور قدردانی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد، حسینی‌پور پرسکون انداز اور اطمینان بھری مسکراہٹ کے ساتھ، جو ان کی کامیاب قراءت سے خوشی کی علامت تھی، اسٹیج سے واپس چلے گئے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4262383

نظرات بینندگان
captcha