سعودی عرب؛ دسویں عسکری بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

سعودی عرب؛ دسویں عسکری بین الاقوامی قرآنی مقابلے

6:11 - February 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3517915
ایکنا: دسویں بین الاقوامی عسکری قرآنی مقابلے وزیر دفاع کی زیرنگرانی مکہ مکرمہ میں شروع ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز، المدینہ نیوز کے مطابق، یہ مسابقے مکہ مکرمہ میں 32 ممالک کے 179 شرکاء کی شرکت کے ساتھ منعقد کیے گئے۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے فوجی اور دینی حکام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج کے دینی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور اس مقابلے کے نگرانِ اعلیٰ، مسفر بن حسن آل عیسی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب قرآن کریم کی خدمت، اس کے حفظ اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واحد بین الاقوامی مسابقہ ہے جو دنیا بھر کی مسلح افواج کے اہلکاروں کو حفظِ قرآن اور حسنِ تلاوت میں ایک دوسرے سے مقابلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دیگر پروگراموں میں سعودی عرب میں بین الاقوامی قرآن مسابقات کی تاریخ اور انعقاد کے مراحل پر مبنی ایک دستاویزی فلم، نمائش کا اہتمام، اور چیف آف جنرل اسٹاف آف دی آرمڈ فورسز کا خطاب شامل تھا۔

یہ مقابلے چھ مختلف کیٹیگریز میں منعقد ہو رہے ہیں:

  1. حفظِ کل قرآن (ترتیل اور تجوید کے ساتھ) حفظِ 20 پارے (ترتیل اور تجوید کے ساتھ) حفظِ 10 پارے (ترتیل اور تجوید کے ساتھ) حفظِ 5 پارے (ترتیل اور تجوید کے ساتھ) حفظِ 3 پارے (ترتیل اور تجوید کے ساتھ) زیب ترین ترتیل و تجوید اور حسنِ اداء اس کے علاوہ ایک خصوصی کیٹیگری "تلاوتِ قرآن" کے لیے بھی مسابقہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ مقابلے 14 دن تک جاری رہیں گے۔

شرکاء کو مکہ اور مدینہ میں قیام کے دوران ان مقدس شہروں کے تاریخی اور زیارتی مقامات کی زیارت کا موقع بھی ملے گا۔

مقابلے کی جانچ "انصاف" نامی الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے کی جائے گی، جو شرکاء کی تلاوت اور حفظ کی درستگی کو منصفانہ طریقے سے جانچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔/

 

4263364

نظرات بینندگان
captcha