عالمی امن میں مذہبی رہنماوں کا کردار

IQNA

عالمی امن میں مذہبی رہنماوں کا کردار

19:02 - February 10, 2025
خبر کا کوڈ: 3517959
ایکنا: ایرانی ثقافتی نمایندے نے چولالونگکورن یونیورسٹٰی کے حکام سے «عالمی امن میں مذہبی رہنماوں کے کردار» پر گفتگو کی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ اور اطلاعاتی امور سے نقل کیا گیا ہے کہ اس نشست میں پاویکا سری‌راتانابان (استاد اور ایشیائی مطالعات مرکز کے ڈائریکٹر)، تیتیرات پان‌بام‌رانگ‌کیت (جامعہ کے تحقیقی امور کے معاون اور اسسٹنٹ پروفیسر)، جی‌رایوت سینتوپانت (جامعہ کے علمی امور کے معاون اور اسسٹنٹ پروفیسر)، دولایا تیان‌تونگ (انتظامی معاون)، سراووت آری (چولالونگکورن یونیورسٹی مرکز کے ڈائریکٹر) اور فرید دن ینگیوت (بینکاک اسلامی مطالعات مرکز کے ڈائریکٹر) نے شرکت کی۔

پاویکا سری‌راتانابان نے بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مکالمہ عالمی امن کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے چولالونگکورن یونیورسٹی کے میزبان ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تھائی لینڈ میں ایران کے ثقافتی اتاشی، زارع‌ بی‌عیب نے کہا: یہ سیمینار ایک سلسلہ وار نشست کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی امن کے قیام اور مختلف معاشروں کے درمیان پرامن بقائے باہمی میں مذہبی رہنماؤں کے کردار کا جائزہ لینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیمینار کا پہلا دور ایران میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی اور دیگر مذاہب کے ممتاز دانشوروں اور علماء نے شرکت کی۔ اس میں بین المذاہب تعامل کی موجودہ دنیا میں چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جسے بڑی پذیرائی ملی اور یہ مذاہب کے محققین اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سیمینار کا دوسرا دور تھائی لینڈ میں منعقد ہوا، جس میں ایشیائی خطے میں کامیاب بین المذاہب بقائے باہمی کے ماڈلز اور ثقافتی و سماجی کشیدگی کو کم کرنے میں مذہبی رہنماؤں کے کردار پر توجہ دی گئی۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندے شامل ہوئے اور گراں قدر مباحثے ہوئے۔

پاویکا سری‌راتانابان نے مزید کہا کہ عالمی امن، مذہبی رہنماؤں کے فعال کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علمی مراکز اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان تعاون، ثقافتوں کے بہتر فہم اور بین الاقوامی کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

بینکاک اسلامی مطالعات مرکز کے ڈائریکٹر، فرید دن ینگیوت نے کہا کہ اسلامی اور ایشیائی مطالعات، ثقافتوں کے بہتر فہم میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نشست یونیورسٹیوں کے درمیان پائیدار اور مؤثر تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔/

 

4264936

 

ٹیگس: مذہبی ، عالمی ، امن ، کردار
نظرات بینندگان
captcha