بحرین؛ شهید سید حسن نصرالله کی علامتی تشیع+ ویڈیو

IQNA

بحرین؛ شهید سید حسن نصرالله کی علامتی تشیع+ ویڈیو

8:37 - February 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3518029
ایکنا: بحرینی عوام نے علامتی طور پر شهید سید حسن نصرالله کو تشیع کیا۔

بحرین سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ تقریب اسلامی تحریک "وفای اسلامی" کی کال پر منعقد کی گئی، جس میں بحرین کے مختلف علاقوں میں شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی علامتی تشییع "ہم اپنے عہد پر قائم ہیں" کے نعرے کے ساتھ کی گئی۔

تقریب میں شریک افراد نے فلسطینی کاز کی حمایت اور اپنے ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے بحرین کی سرزمین پر کسی بھی صیہونی موجودگی کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز، عراق کے صوبہ ذی قار اور ناصریہ میں بھی ان دو عظیم شہداء کے علامتی جنازے کی پرجوش اور وسیع پیمانے پر تشییع کی گئی۔ یہ تقریب عراقی عوام کی جانب سے شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے لیے گہری عقیدت اور احترام کی علامت تھی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4267584

نظرات بینندگان
captcha