مسجدالاقصی آنے کے لیے رکاوٹیں

IQNA

مسجدالاقصی آنے کے لیے رکاوٹیں

6:12 - February 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518046
ایکنا: اسرائیل کا ارادہ ہے کہ رمضان المبارک میں مسجد الاقصی آنے کے لیے پابندیاں لگا دیں۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، اسرائیلی چینل "کان" کی رپورٹوں کے مطابق، یہ رژیم ماہِ مبارک رمضان کے موقع پر مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے لیے مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ پابندیاں بیت المقدس کے مشرقی حصے اور مسجد الاقصی کی طرف جانے والے چیک پوائنٹس پر 3,000 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی پر مشتمل ہوں گی۔ "کان" نے مزید رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکام حال ہی میں رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

اسرائیلی چینل "N12" نے بھی رپورٹ دی کہ رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ 10,000 افراد کو جمعہ کی نماز کے لیے مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، اور ان کا داخلہ اسرائیلی حکام کی جانب سے درخواست کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

دونوں میڈیا چینلز کے مطابق، صرف 55 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین کو مسجد میں داخلے کی اجازت ہوگی، اگرچہ "N12" نے رپورٹ کیا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی مسجد الاقصی میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

عام طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں ہزاروں فلسطینی مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے کے لیے وہاں پہنچتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی پولیس ان فلسطینیوں کو بھی مسجد الاقصی میں داخلے کی اجازت نہیں دے گی جو غزہ میں جنگ بندی کے نتیجے میں قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے رہا کیے گئے ہیں۔

"N12" سے بات کرنے والے ذرائع نے کہا کہ رمضان کے دوران مسجد الاقصی کی صورتحال بڑی حد تک غزہ میں حالات پر منحصر ہوگی۔

"جروزالم پوسٹ" نے اس حوالے سے ایک ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو صورتحال پُرسکون رہنے کی توقع ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو کشیدگی کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

رمضان المبارک اور مسجد الاقصی، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعے میں تیزی سے ایک مرکزی نکتہ بنتے جا رہے ہیں۔/

 

4268217

نظرات بینندگان
captcha