ایکنا نیوز، امارات الیوم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فتوٰی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
امارات کی فتوٰی کونسل کے مطابق، یہ ڈرونز جدید مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ہیں۔ کونسل نے وضاحت کی کہ یہ جائزہ روایتی انسانی مشاہدے کے ساتھ ساتھ کیا جاتا ہے، اور ملک بھر میں قائم فلکیاتی رصدگاہیں بہترین جدید آلات کے ذریعے چاند کی درست رویت کو یقینی بناتی ہیں۔ یہ مراکز، قومی تحقیقاتی اداروں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر چاند کی رویت کی سائنسی تصدیق شدہ معلومات کو مرتب اور جانچتے ہیں۔
رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان
امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان کا آغاز ہفتہ، یکم مارچ سے ہوگا۔ اسی طرح، سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سدیر اور تامیر کی رصدگاہوں میں جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، اور اس کے مطابق ہفتہ، (2 مارچ) کو رمضان المبارک کا پہلا دن قرار دیا گیا۔
دیگر عرب اور اسلامی ممالک جیسے مصر، قطر، امارات، بحرین، کویت، عمان، لبنان، مراکش، فلسطین، تیونس، موریتانیہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بھی ہفتے کے روز رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز اتوار، (3 مارچ) سے ہونے کا امکان ہے۔
امارات میں رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات
امارات کی وفاقی انسانی وسائل تنظیم نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے لیے نئے دفتری اوقات کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح، نجی شعبے کے ملازمین کے لیے روزانہ کی کام کی مدت میں دو گھنٹے کی کمی کی جائے گی۔/
4268792