ثقلین چینل مقابلوں کے فائنل مرحلے میں آٹھ قراء منتخب + تصاویر- ویڈیو

IQNA

ثقلین چینل مقابلوں کے فائنل مرحلے میں آٹھ قراء منتخب + تصاویر- ویڈیو

20:57 - March 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3518144
ایکنا: سیٹلائیٹ چینل پر قرآنی مقابلہ بعنوان «وَ رَتّل» کے فاینل مرحلے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، "وَ رَتّل" ایک مخصوص ترتیل قرآن کا مقابلہ ہے، جس کے فائنل مرحلے میں آٹھ قاری پہنچ چکے ہیں۔ ان میں صالح دغاغله (ایران)، محمود سیدعبدالله (مصر)، عبدالجبار شعیب (مراکش)، محمد سخی‌زاده (افغانستان)، رسول بخشی (ایران)، علی محمد الزبیدی (عراق)، محمد زلیف عطیہ (عراق) اور یاسین سعید السید (مصر) شامل ہیں۔

اس مقابلے کی نگرانی کے لیے ایک ججنگ کمیٹی مقرر کی گئی ہے، جس میں شیخ محمد علی جابین (مصر) بطور صوت کے جج، سیدحلال معصومی (افغانستان) بطور لحن کے استاد، حیدر الکاظمی (عراق) بطور وقف و ابتدا کے ماہر، اور سیدمهدی سیف بطور تجوید کے جج شامل ہیں۔ یہ تمام ججز اسٹوڈیو ثقلین سے اس مقابلے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کی میزبانی قاری اور میڈیا ایکٹیوسٹ احمد نجف کر رہے ہیں۔ یہ مقابلہ روزانہ رات 8:30 بجے (مکہ کے وقت کے مطابق) ثقلین چینل سے نشر ہوتا ہے اور رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔۔

مقابلے کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا قرآنی ایونٹ ہے، جو اسلامی دنیا میں خصوصی طور پر ترتیل کی قراءت پر مرکوز ہے۔ اس میں ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 200 سے زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔

ماہ رمضان 1430 ہجری (2008 عیسوی) میں عربی زبان میں نشر ہونے والا سیٹلائٹ چینل "الثقلین" لانچ کیا گیا تھا۔/

ویڈیو کا کوڈ

۔

 

 

 

4271218

نظرات بینندگان
captcha