رتّل قرآنی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں آٹھ قاریوں کی انٹری+ تصاویر

IQNA

رتّل قرآنی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں آٹھ قاریوں کی انٹری+ تصاویر

5:16 - March 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3518182
ایکنا: قرآنی مقابلہ «و رتّل» کے فاینل مرحلے میں آٹھ قاریوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان کے 16 دن گزرنے کے بعد، بین الاقوامی ترتیل قرآن کریم مقابلہ "و رتّل" کی انتظامیہ نے آٹھ مزید قاریوں کے فائنل مرحلے میں پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ یہ مقابلہ  الثقلین سیٹلائٹ چینل پر مقامی قوانین کے مطابق منعقد ہو رہا ہے۔

فائنل مرحلے میں پہنچنے والے قاریوں کے نام:

سبحان رفیع پرہیزگار (ایران)

رحیم شریفی (ایران)

حسن خاوری (افغانستان)

محمد بصری علوی (انڈونیشیا)

نصرالله رمضانی (افغانستان)

رسول العامری (عراق)

ضیاء البحر بن محمد (ہندوستان)

احمد رزاق الدلفی (عراق)

مقابلے کے ججز:

منیر العقله (شام)

شیخ کمال قاده (الجزائر)

حسین زعیتر (لبنان)

معتز آقائی

یہ مقابلہ بین الاقوامی قاری اور صحافی احمد نجف کی نگرانی میں تیار اور پیش کیا جا رہا ہے اور ہر روز مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق رات 8:30 بجے  الثقلین چینل پر نشر ہوتا ہے۔ یہ مقابلہ ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔

مقابلہ دیکھنے کے طریقے:

 سیٹلائٹ نائل سیٹ: Nilesat 11641-H-27500  لائیو اسٹریمنگ: thaqalayn.tv/live

 الثقلین سیٹلائٹ چینل نے رمضان 1430 ہجری (2008 عیسوی) میں عربی زبان میں اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا۔/

هشت قاری مرحله پایانی مسابقات قرآنی و رتّل مشخص شدند + عکس

4272641

نظرات بینندگان
captcha