مزدلفه میں حجاج کے لیے سرسبز ماحول کی فراہمی

IQNA

مزدلفه میں حجاج کے لیے سرسبز ماحول کی فراہمی

20:37 - April 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3518347
ایکنا: شهر مکه مکرمه کے اعلی انتظامیہ کے مطابق اس سال حج کے دوران مشعر اور مزدلفہ میں حجاج کو سہولیات فراہم کرنے کی کاوش کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز، سعودی عرب کے اخبار "عکاظ" کے مطابق، مکہ مکرمہ کی شاہی اتھارٹی نے حج کے موسم میں زائرین بیت اللہ کی خدمت کے لیے مزدلفہ میں ایک نیا فلاحی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ منصوبہ درج ذیل سہولیات پر مشتمل ہے:

·       جدید طرز کے بیت الخلاء، جو بوڑھوں اور معذور افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں؛

·       پیدل چلنے کے راستوں کی پختہ سنگ فرشی؛

·       سرسبز مقامات اور مکمل درخت کاری۔

اس منصوبے کے تحت مشاعر مقدسہ کے لیے مخصوص منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنی "کِدانہ" نے "سبز مشاعر" کے عنوان سے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد مقدس علاقوں میں سبزہ اور درختوں کی تعداد میں اضافہ کر کے ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس منصوبے کی تفصیلات:

·       مرحلہ اول میں عرفات سے منی کے درمیان پیدل راستوں میں درخت لگائے جا رہے ہیں۔

·       اس مرحلے میں تقریباً 20 ہزار درخت، 290,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر لگائے جائیں گے۔

·       منصوبے کا مکمل ہدف مستقبل میں 10 لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبہ سبز بنانا اور ایک لاکھ سے زائد درخت لگانا ہے۔

سعودی وژن 2030 کا حصہ

یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کا عملی مظہر ہے جس میں حج و عمرہ خدمات کو بہتر اور پائیدار بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

جدید آبیاری کا نظام

·       منصوبے میں خودکار آبیاری سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو ذہین نمی سینسرز کے ذریعے کام کرتا ہے۔

·       یہ نظام 50 فیصد تک پانی کی بچت ممکن بناتا ہے اور مرکزی کنٹرول سینٹر سے مربوط ہے جہاں سے نگرانی اور خودکار الرٹس ممکن ہیں۔

·       اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے یہ منصوبہ خطے کے جدید ترین آبیاری منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

گزشتہ سال کی پیش رفت

یاد رہے، گزشتہ سال "قطار مشاعر مقدسہ" (Mashair Train) نے پہلی مرتبہ حج کے دوران حجاج کے لیے کام شروع کیا تھا، جو 9 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے اور حجاج کو منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان لے جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔/

 

4276894

نظرات بینندگان
captcha