پاپ ویٹکن اور مسلم رہنما میں اہم ملاقات

IQNA

پاپ ویٹکن اور مسلم رہنما میں اہم ملاقات

5:55 - May 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518521
ایکنا: پاپ لیو چہاردہم کی واٹیکان میں حکماء مسلمان اعلی کونسل کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی ہے۔

ایکنا نیوز-  روزنامہ الشروق نیوز کے مطابق   پاپ لیو چہاردہم، سربراہ کلیسائے کیتھولک، نے قاضی محمد عبدالسلام، جنرل سیکریٹری حکماء مسلمان اعلی کونسل کو واٹیکان میں شرفِ ملاقات بخشا۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری نے شیخ احمد الطیب (صدر حکماء مسلمان اعلی کونسل اور شیخ الازہر) اور دیگر اراکینِ شورا کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پاپ لیو چہاردہم تک پہنچایا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاپ کے وہ بیانات جو انہوں نے اپنی رسمی حلف برداری کے موقع پر امن، محبت، اتحاد، نفرت انگیزی و تشدد کے خلاف جدوجہد، جنگوں و تنازعات کے خاتمے اور غریبوں و محروم طبقات کی حمایت سے متعلق دیے، دنیا بھر میں نیکی اور امن کے متوالوں کے دلوں میں مثبت اثرات چھوڑ چکے ہیں۔

جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ آج کی دنیا میں مذہبی شخصیات کی قیادت پر شدید انحصار ہے، اور انسانیت کو امید ہے کہ امن، مکالمہ اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور جنگوں و تصادم کا خاتمہ ہوگا۔

دوسری جانب، پاپ لیو چہاردہم نے حکماء مسلمان اعلی کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور شیخ احمد الطیب کی مبارکباد پر تشکر و قدردانی کا اظہار کیا۔

پاپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بین المذاہب مکالمے، باہمی روابط، رواداری، پرامن بقائے باہمی اور انسانی اخوت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔/

 

4283742

نظرات بینندگان
captcha