جارجیا جمعہ خطیب: ایران کا اسرائیل کو جواب، تمام مسلمانوں اور عربوں کے دل کی آواز

IQNA

جارجیا جمعہ خطیب: ایران کا اسرائیل کو جواب، تمام مسلمانوں اور عربوں کے دل کی آواز

13:50 - June 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518687
ہمیں فخر ہے کہ ایک مسلمان ملک نے ایک نام نہاد یہودی جنگجو کے چہرے پر طمانچہ مارا اور اسے نیست و نابود کر دیا۔

ایکنا نیوز- اسلامی ریڈیو و ٹی وی یونین کے مطابق حجت‌الاسلام حاج راحید کریم، امام جمعہ مسجد اہل بیت(ع)، سوغانلیق، تفلیس نے کہا: آج ایرانی عوام اہل تشیع اور تمام عالم اسلام کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی فرماتے ہیں: "ہم مظلوم ہیں، لیکن کمزور نہیں ہیں۔" آج دنیا دو محاذوں کی جنگ کا مشاہدہ کر رہی ہے؛ ایک طرف یہودی ہیں اور دوسری طرف مسلمان۔ ایک جانب خیبر کا قلعہ تعمیر کرنے والے اور دوسری طرف خیبر کو فتح کرنے والے کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا : ماضی میں، جب اسلامی معاشرہ خصوصاً شیعہ معاشرہ ایک دانشمند اور بصیرت مند قیادت سے محروم تھا، لوگ یہ سوال کرتے تھے کہ کیا شیعہ کوئی اصل و بنیاد رکھتا ہے؟
لیکن آج ہم ایسی منزل پر کھڑے ہیں جہاں سب سے طاقتور مسلمان ملک شیعوں کا ہے، کیونکہ یہ ملک اور اس کا راستہ پیغمبر، علیؑ اور حسینؑ کے راستے پر ہے۔

تفلیس کے امام جمعہ نے مزید کہا: ہمیں فخر ہے کہ ایک مسلمان ملک نے ایک دعویدار یہودی جنگجو کو للکارا، اسے نیست و نابود کیا، اور مسلمانوں کو عزت بخشی۔


واللہ! آیت اللہ خامنہ ای ہماری عزت اور افتخار کا سرمایہ ہیں۔ آپ کہاں ایسی کوئی قوم یا ملک دیکھتے ہیں جو اسرائیل سے ٹکرا جائے؟

انہوں نے وضاحت کی:   کسی کو فارس یا عرب ہونے کی بنیاد پر اجر نہیں دیا جائے گا، بلکہ خدا کا انعام صرف پرہیزگاروں کے لیے ہے۔
اسی بنیاد پر نسلی تعصب اور قوم پرستی قابلِ مذمت ہیں۔ آج ہم اسلام کی عزت و سربلندی کے لیے دعاگو ہیں، اور ہر قوم و نسل کے لوگ اس مقصد میں متحد ہیں۔

حجت‌الاسلام راحید کریم نے زور دیا:
صیہونی حکومت کو احتساب کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا: اس معرکہ میں ہمارا کم از کم فرض یہ ہے کہ ہم ایران کے عوام اور ان کی کفریہ محاذ پر فتح کے لیے دعا کریں۔ یہ جنگ دو سطحوں پر لڑی جا رہی ہے: ایک میدانِ جنگ میں، اور دوسری سوشل میڈیا اور مجازی دنیا میں۔

ایرانی عوام اسلامی دنیا کی طاقت اور عزت کی علامت ہیں۔

اسی طرح، مارنئولی (گرجستان) کے شہر میں مسجد امام علیؑ کے امام جمعہ حجت‌الاسلام حاجی حاجی‌اف نے کہا:

صیہونی حکومت کا ایران پر حملہ اسلامی ممالک کی خودمختاری اور آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ایرانی عوام، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں، اکیلے کفریہ محاذ کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں، جو امتِ مسلمہ کی طاقت اور عظمت کی علامت ہے۔

4290580

نظرات بینندگان
captcha