اسلامی حدیث تحقیق میں پہلی بار "گفتگو با احادیث" کے نام سے ایک اسمارٹ نظام کا آغاز

IQNA

اسلامی علوم کمپوٹرشعبے کے سربراہ:

اسلامی حدیث تحقیق میں پہلی بار "گفتگو با احادیث" کے نام سے ایک اسمارٹ نظام کا آغاز

5:49 - July 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518897
ایکنا: سربراہ مرکز تحقیقات کمپوٹر علوم اسلامی "نور" نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی دنیا میں پہلی بار "تحقیق حدیث " کے میدان میں ایک ہوشمند (اسمارٹ) نظام "گفت‌و‌گو با احادیث" کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ بات حجت‌الاسلام بہرامی نے  بروز منگل، اہلِ صحافت کے ایک اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مصادر کے حصول میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کا خیال ایک عرصے سے محققین کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ دینی متون، خصوصاً احادیث کی بازیابی و تجزیے کے لیے اس ٹیکنالوجی سے استفادہ ایک اہم علمی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا: "یہ پیشرفت اسلامی مصادر میں ڈیجیٹل انقلاب کی مانند ہے، کیونکہ اس کے ذریعے حدیثی مضامین کی تلاش، بازیابی اور تجزیہ ایک نئے اور مؤثر انداز میں ممکن ہوا ہے۔"

حجت‌الاسلام بہرامی نے بتایا کہ مرکز نور نے ۱۳۷۰ کی دہائی (۱۹۹۰ کی دہائی) سے مصنوعی ذہانت پر کام شروع کیا، اس وقت سے ایک تحقیقی مقالہ شائع ہوا اور "درایة النور" سافٹ ویئر کو اس میدان میں ابتدائی قدم کے طور پر تیار کیا گیا۔ بعد ازاں سیمینارز، ۱۴۰۰ ہجری شمسی میں AI لیبارٹری کا قیام، اور علوم انسانی و اسلامی کے لیے تحقیقاتی ادارے کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت مرکز کے AI ویب پورٹل پر ۵۰ سے زائد پروڈکٹس علوم انسانی کے دائرے میں پیش کیے جا چکے ہیں، اور مرکز نور نے "ساختار شدہ و پاکیزہ ڈیٹا"، "پروسیسنگ انفراسٹرکچر" اور "الگورتھم سازی" جیسے بنیادی ڈھانچے فراہم کرکے بڑے لسانی ماڈلز اور جنریٹیو AI کی سمت میں قدم بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں مرکز نے مطلوبہ پروسیسنگ سسٹم اور ڈیٹا بینک تیار کرلیے ہیں، جو مرکز کو AI کے میدان میں ممتاز حیثیت فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے AI منصوبے درج ذیل کاموں پر مشتمل ہیں:

·       ڈیجیٹلائزیشن

·       ڈیٹا ٹیگنگ

·       مواد و مقالات کی تیاری

·       تجزیاتی رپورٹنگ

·       تخصصی ترجمے اور جلد ہی اسلامی انسانی علوم کے لیے ایک تخصصی اسمارٹ اسسٹنٹ بھی لانچ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ رجال، تاریخ اور دیگر علوم میں بھی وسعت پائے گا، تاکہ یہ ایک جامع تحقیقی معاون بن سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "علوم اسلامی و انسانی دیجٹل" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس اکتوبر (مہرماه) میں منعقد ہوگی جس میں AI کے مذہبی و انسانی علوم میں اطلاق پر بحث کی جائے گی، اور مرکز ہر مہینے ایک نیا اسمارٹ پراڈکٹ بھی لانچ کرے گا۔

"گفت‌و‌گو احادیث کے ساتھ" کیا ہے؟

رہبر مرکز نے بتایا کہ اس سے پہلے صارفین کو احادیث کے حصول کے لیے عمومی چیٹ بوٹس پر انحصار کرنا پڑتا تھا، جن میں جعلی یا مشکوک احادیث کا امکان ہوتا تھا۔ اس نئی اسمارٹ سسٹم کو جامع شیعہ حدیثی ذخیرے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، اور یہ اسی مسئلے کو حل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایت کی روایتی تلاش میں محقق کو حدیثی مفاہیم سے واقف ہونا لازمی ہوتا تھا، لیکن یہ نظام اس مشکل کو حل کرتا ہے۔ اب صارفین سادہ سوالات کے ذریعے متعلقہ احادیث، ان کے تجزیے اور فہرست تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم ایک مضبوط سائنسی پشتوانے کا حامل ہے۔ ۳۰ سالہ تحقیق کے نتیجے میں اس میں شیعہ منابع سے ۴ لاکھ سے زائد مستند احادیث کو جمع کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم محقق کے ساتھ تعامل کرتا ہے اور قابلِ اعتماد شیعہ مصادر سے دقیق تجزیے فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: "حدیث پژوهی کے میدان میں یہ پہلا اسمارٹ اسسٹنٹ ہے جو اسلامی دنیا میں تیار کیا گیا ہے، اور حدیثی علوم کے ہزار سالہ چیلنج کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش ہے۔"

اسمارٹ اسسٹنٹ میں احادیث موضوعاتی اور جلدی طبقات میں منظم کی گئی ہیں، جو محققین، طلبہ اور حدیث کے شائقین کے لیے مفید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس قسم کے سافٹ ویئرز بنائے گئے تھے، لیکن وہ مواد اور دقت کے لحاظ سے محدود تھے، جبکہ یہ نظام ۴ لاکھ سے زائد احادیث پر مشتمل ہے، اور دینی مفاہیم تک رسائی کو بہت آسان و جامع بناتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف حدیثی علوم کی علمی ضروریات کو پورا کرتی ہے، بلکہ اسلامی علوم کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے آگے بڑھانے کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔

اسمارٹ اسسٹنٹ "گفت‌و‌گو با احادیث" کے لیے ویب سائٹ لنک:
http://chattohadith.inoor.ir

 

4296804

ٹیگس: اسلامی ، حدیث
نظرات بینندگان
captcha