بین الاقوامی قرآنی مقابلے مسجدالحرام سے لائیو نشر

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلے مسجدالحرام سے لائیو نشر

7:11 - August 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3518986
ایکنا: 45ویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ "ملک عبدالعزیز" مکہ مکرمہ میں منعقد ہوں گے جو مسجد الحرام سے برراہ راست نشر ہوں گے۔

ایکنا نیوز، سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) نے خبر دی ہے کہ وزارتِ أمور اسلامی و گائیڈنس نے "ملک عبدالعزیز" بین الاقوامی قرآن مقابلے میں جدید الیکٹرانک ججنگ سسٹم کو مزید ترقی دی ہے۔ یہ مقابلہ اس وقت مسجد الحرام، مکہ مکرمہ میں جاری ہے۔

یہ الیکٹرانک ججنگ سسٹم پہلی بار 2019 میں متعارف ہوا اور کاغذی نظام کی جگہ لیا۔ اس اقدام سے مقابلوں میں ججنگ کے طریقہ کار میں معیاری تبدیلی آئی اور دقت و شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا گیا۔

اس بار کا جدید تر سسٹم قرآن کے عالمی مقابلوں میں ایک معیاری جست سمجھی جا رہی ہے۔ یہ نظام فوری اسکورنگ کے لیے زیادہ درست اور تیز تر میکانزم سے لیس ہے، جس کے نتائج ایک الیکٹرانک کنٹرول پینل سے منسلک ہیں۔ اس سے جج حضرات کو ریئل ٹائم میں فیصلے کا عمل مانیٹر کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس نظام میں ایک جامع "الیکٹرانک سوالات کا ذخیرہ" بھی شامل ہے، جو مقابلے کی پانچوں کیٹیگریز میں یکساں اور متنوع سوالات فراہم کرتا ہے تاکہ تمام شرکاء کے لیے مساوی مواقع پیدا ہوں۔

یہ جدید ججنگ سسٹم تلاوت کے دوران آیات کی ترتیب کو ٹریک کرنے، شرکاء کے نام خودکار طور پر ترتیب دینے اور رینکنگ کرنے، اور ٹائمر کو ہنگامی حالات میں روکنے اور بعد میں حتیٰ کہ دیگر شرکاء کے بعد بھی دوبارہ شروع کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سے مقابلے کے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جاتا ہے اور کسی بھی تعطل سے بچا جاتا ہے۔

اس اسمارٹ سسٹم کے ذریعے اب اسکورنگ اور نتائج کا اجرا خودکار، نہایت درست اور بے مثال تیزی سے ہو رہا ہے، ساتھ ہی تمام ڈیٹا فوری طور پر محفوظ، تجزیہ اور ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مسجد الحرام سے براہِ راست نشریات وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے ایک اور اقدام کے طور پر اس مقابلے کی سرگرمیوں کو مسجد الحرام سے براہِ راست شہر کے بڑے اسکرینز پر نشر کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس میں شرکاء کی تلاوتیں براہِ راست زائرین اور موجود حاضرین کے لیے پیش کی جا رہی ہیں اور ہر سیشن کی تفصیلات و شرکاء کی مکمل معلومات بھی دکھائی جا رہی ہیں۔

مزید برآں، وزارت نے خواتین کے لیے ایک الگ ہال مختص کیا ہے جو تمام ضروری سہولیات اور آلات سے لیس ہے، تاکہ خواتین زائرین اور شرکاء آسانی سے مقابلے کی سرگرمیوں کو ملاحظہ کر سکیں۔

مقابلے کی کیٹیگریز "ملک عبدالعزیز" بین الاقوامی قرآن مقابلہ پانچ شعبوں میں منعقد ہو رہا ہے:

پورے قرآن کا حفظ، حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ، سات قراءتوں (متواتر) میں۔

پورے قرآن کا حفظ، حسنِ ادا، تجوید اور تمام الفاظ کا تفسیر۔

پورے قرآن کا حفظ، حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ۔

قرآن کے پندرہ مسلسل اجزاء کا حفظ، حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ۔

قرآن کے پانچ مسلسل اجزاء کا حفظ، حسنِ ادا اور تجوید کے ساتھ۔

ویڈیو کا کوڈ
۔
 

 

4299748

نظرات بینندگان
captcha