ماسکو بین الاقوامی کتاب میلہ 2025 میں مختلف قرآنی ترجموں کی موجودگی

IQNA

ماسکو بین الاقوامی کتاب میلہ 2025 میں مختلف قرآنی ترجموں کی موجودگی

7:58 - September 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3519112
ایکنا: سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی و گائیڈنس نے ماسکو کے 38ویں بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں اپنے اسٹال پر قرآنِ کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم عوام کے سامنے پیش کیے ہیں۔

ایکنا نیوز، سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اسٹال مدینہ منورہ کے "ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس" کی عالمی سطح پر قرآنی خدمات اور قرآن کے اشاعت کے کاموں کو متعارف کرا رہا ہے۔

میلے میں آنے والے شرکاء کو قرآن مجید کے مختلف نسخوں سے متعارف کرایا گیا ہے جو مختلف سائز اور تراجم کے ساتھ دنیا کی 77 سے زائد زبانوں میں شائع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسٹال پر قرآن کی طباعت کے مراحل اور جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا عملی تعارف بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

"ملک فہد کمپلیکس" دنیا کے سب سے بڑے اسلامی اداروں میں سے ایک ہے جو قرآنِ کریم کی طباعت اور مختلف زبانوں میں تراجم کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں اور غیرعرب زبان بولنے والوں تک قرآن کی رسائی کو یقینی بناتا ہے۔

یاد رہے کہ 38ویں ماسکو بین الاقوامی کتاب میلہ اور 3ویں بین الاقوامی بچوں و نوجوانوں کا کتاب میلہ 2025 روس اور دیگر ممالک بشمول ایران کے 300 سے زائد ناشرین اور تقسیم کاروں کی شرکت کے ساتھ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک منعقد ہورہا ہے۔ اس سال کے میلے کا مہمانِ خصوصی بھارت ہے، جس کا اسٹال جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور ثقافتی تنوع پر 50 سے زائد خصوصی پروگراموں کی میزبانی کر رہا ہے، جن میں 70 سے زیادہ بھارتی اور روسی ماہرین شریک ہیں۔/

 

4303450

نظرات بینندگان
captcha