شهید نصرالله کی برسی پر لبنانی وزیراعظم کا ردعمل

IQNA

شهید نصرالله کی برسی پر لبنانی وزیراعظم کا ردعمل

15:38 - September 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3519220
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے سید حسن نصراللہ کی برسی کی تقریب کے منتظمین سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا کے مطابق، لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے بیروت کے علاقے الروشه میں حزب اللہ کے شہید دبیرکل سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

نواف سلام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعات بیروت گورنریٹ کی جانب سے جاری شدہ اجازت نامے کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہیں، کیونکہ اس اجازت نامے میں واضح طور پر درج تھا کہ صخرہ الروشه پر خشکی، سمندر یا فضاء سے آتش‌بازی اور کسی قسم کی تصویری نمائش ممنوع ہوگی۔

وزیراعظم لبنان نے مزید کہا کہ کم از کم یہ واقعات منتظمین اور ان کے حامیوں، بشمول حزب اللہ، کی طرف سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہیں اور یہ ایک نئی تخلفی ہے جو حکومت اور ریاستی اداروں کے سامنے ان کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔

انہوں نے وزارتِ داخلہ، وزارتِ انصاف اور وزارتِ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس تقریب کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کریں۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے حامیوں نے شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر بیروت کے صخرہ الروشه کے سامنے اجتماع کیا تھا، جہاں اس مقام کو سید حسن نصراللہ کی تصاویر سے منور کیا گیا۔

اس موقع پر حزب اللہ کے حامیوں نے حزب اللہ، لبنان اور ایران کے پرچموں کے ساتھ ساتھ شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی‌الدین کی تصاویر بھی لہرائیں۔/

 

4307160

نظرات بینندگان
captcha