بارہ ممالک سے تین سو مہمان اربعین کانگریس میں

IQNA

حمید احمدی

بارہ ممالک سے تین سو مہمان اربعین کانگریس میں

5:32 - December 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519581
ایکنا: اربعین کے مرکزی کمیٹی کی ثقافتی و تعلیمی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی کانگریسِ میں 12 ممالک سے 300 مہمان شریک ہوں گے۔

ایکنا کے مطابق، کمیٹی برائے تعلیمی و ثقافتی اربعین کمیٹی کی اطلاع کے مطابق اربعین کے فعالانِ ثقافتی کی پانچویں بین الاقوامی کانگریس سے متعلق آخری تیاریاں اور اقدامات، قم شہر میں منعقد ہونے والی نشست میں ستاد کے ارکان کی جانب سے جائزہ لیے گئے۔

حجت الاسلام احمد سیاحی، جو اربعین حسینی کے ثقافتی ایکٹویسٹوں کے بین الاقوامی کانگریس کے ایگزیکٹو سربراہ ہیں، نے اجلاس میں عراق کے حالیہ سفر اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانگریس میں عراق، بحرین، سعودی عرب، فلسطین، لبنان، شام، ترکیہ، پاکستان، افغانستان اور چند افریقی ممالک کے مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بین الاقوامی پروگرام میں ہر ملک سے مختلف شعبوں کے ماہرین کی شرکت متوقع ہے، تاکہ اربعینی سرگرمیوں میں موجود صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی ایکٹویسٹ کے لیے 12 ممالک سے تقریباً 300 ثقافتی، تبلیغی، تحقیقی، میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد مشہد میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف صوبوں سے بھی 200اربعین ایکٹویسٹ اس کانگریس میں حاضر ہوں گے تاکہ آئندہ سال کے عالمی اربعین کے لیے ثقافتی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور کانگریس کو مزید مؤثر بنانے اور کمیٹیوں کی ساخت میں بہتری کے لیے تجاویز بھی دی گئیں۔

واضح رہے کہ پانچواں بین الاقوامی ثقافتی کانگریس 25 تا 28 آذر کو مشہد مقدس میں منعقد ہوگا۔/

 

4320041

نظرات بینندگان
captcha