لیبیا میں "قومی مصحف" کی دوبارہ اشاعت، مفت تقسیم کے لیے نیا ایڈیشن تیار

IQNA

لیبیا میں "قومی مصحف" کی دوبارہ اشاعت، مفت تقسیم کے لیے نیا ایڈیشن تیار

5:08 - December 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3519595
ایکنا: اسلامی تبلیغی انجمن لیبیا کی قرآن کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے قومی قرآن (مصحفِ لیبی) کی دوبارہ اشاعت کی جا رہی ہے تاکہ اسے عوام میں مفت تقسیم کیا جا سکے۔

ایکنا نیوز- لیبیا پریس کے مطابق، کمیٹی کے سربراہ التهامی الزیتونی نے بتایا کہ قومی مصحف کے سولہویں ایڈیشن کی پہلی کھیپ، جو مفت تقسیم کے لیے مختص تھی، مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نسخے عوام میں مفت تقسیم کے لیے رکھے گئے تھے، اور تمام کا تمام ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔ عوامی مانگ میں اضافے کے پیش نظر ان قرآنوں کی اشاعت کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔

قومی مصحفِ لیبی روایتِ قالون عن نافع کے مطابق تحریر کیا گیا ہے، اور اس کی کتابت امام ابو عمر الدانی کے طریقے پر کی گئی ہے،وہی طریقہ جو لیبیا کے قدیم مکاتبِ قرآن اور روایتی زاویا میں رائج تھا۔

یہ "مصحف لیبی" پہلی مرتبہ 1982  میں شائع ہوا تھا اور تب سے اب تک لیبیا کی نسلوں کے لیے قرآن حفظ کرنے کا بنیادی اور معیاری حوالہ رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2011  کے بعد شائع ہونے والے بعض قرآن نسخوں میں غلطیاں موجود تھیں۔ حروف پر اعراب کی کمی، اعراب کی تبدیلی، اور حرکتوں کی غلط جگہوں پر نشاندہی جیسے مسائل ان پر پائے گئے تھے۔/

 

4320400

نظرات بینندگان
captcha