چوبیسویں بین الاقوامی قرآت کانفرنس بنگلہ دیش میں

IQNA

چوبیسویں بین الاقوامی قرآت کانفرنس بنگلہ دیش میں

5:35 - December 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3519631
ایکنا: بنگلہ دیش میں چوبیسویں بین الاقوامی قرآنی کانفرنس وزیرِ مذہبی امور اور مختلف اسلامی سفارت خانوں کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز، cica.ismc  نیوز کے مطابق، قرآنی انجمن "اِقرا" کی کوششوں سے یہ چوبیسواں بین الاقوامی قرآت کانفرنس ڈھاکا کی قومی مسجد بیت المکرم میں ہوئی۔

تقریب میں بنگلادیش کے وزیرِ مذہبی امور، مختلف اسلامی سفارت خانوں کے نمائندے، اور ایران، مصر، پاکستان، فلپائن اور بنگلادیش کے ممتاز قراء شریک تھے۔

ایران کے ثقافتی سفیر سید رضا میرمحمدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش بین الاقوامی قرآنی سرگرمیوں میں سب سے فعال ممالک میں سے ہے اور ہر سال متعدد عالمی قرآنی پروگراموں کی میزبانی کرتا ہے۔ انہوں نے ایران اور بنگلادیش کے درمیان اس میدان میں مضبوط تعلقات اور مؤثر تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں ڈھاکا میں منعقد ہونے والی ایران کی قرآنی کانفرنس کو بے حد پذیرائی ملی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج اُمتِ مسلمہ کو درپیش مختلف بحرانوں پر قابو پانے کے لیے قرآنِ کریم کی پیروی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمِ اسلام کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے۔ یہ گہرا زخم صرف قرآنِ کریم کی بااثر تعلیمات پر عمل کرکے ہی بھر سکتا ہے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں ایران، مصر، پاکستان، فلپائن اور بنگلادیش کے قاریوں نے خوبصورت قرآنی تلاوتیں پیش کیں۔ مشہور ایرانی بین الاقوامی قاری مہدی غلام نژاد بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں اور تلاوتِ قرآن پیش کریں گے۔

اس دو ہفتے کے پروگرام کے دوران بین الاقوامی قاری مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے متعدد پروگراموں میں "قرآنی ٹور" کے تحت شرکت کریں گے۔

یہ پروگرام بنگلادیش کی چوتھی بین الاقوامی قرآن مسابقہ کے ضمن میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ مہدی برندر، جو حافظِ کل قرآن اور سعودی عرب میں منعقدہ پینتالیسویں بین الاقوامی قرآن مسابقہ کے نمایاں فاتح ہیں، بنگلادیش کے چوتھے بین الاقوامی قرآن مسابقہ میں ایران کی جانب سے حفظِ کل کے شعبے میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسی طرح اسحاق عبداللہی، جو روس میں منعقدہ تئیس ویں بین الاقوامی قرآن مسابقہ کے پہلے نمبر کے حامل ہیں، اس مقابلے میں ایران کی دوسری نمائندگی کرتے ہوئے قراءتِ تحقیق کے شعبے میں حصہ لیں گے۔/

 

4322080

نظرات بینندگان
captcha