مقبوضہ فلسطین میں پناہ گاہوں کے دروازے کھول دیئے گئے

IQNA

مقبوضہ فلسطین میں پناہ گاہوں کے دروازے کھول دیئے گئے

14:24 - January 15, 2026
خبر کا کوڈ: 3519787
صیہونی حکومت نے شمالی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین میں پناہ گاہیں کھول دی ہیں

ارنا کے مطابق صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی مقبوضہ فلسطین کے اوویکیم اور کریات گات نامی قصبوں اور تل ابیب کے شمال میں رعنانا کے علاقے میں عام پناہ گاہوں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے  یہ اقدام علاقے میں کشیدگی بڑھنے اور مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کا احساس کرنے کے بعد کیا ہے۔

 اس دوران صیہونی روزنامے معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ جرمنی کی لوفتھانزا فضائی کمپنی نے اپنے سبھی کارکنوں کو آج جمعرات کو مقبوضہ فلسطین سے نکل جانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

IRNA

نظرات بینندگان
captcha