امریکہ کی آنگن میں خامنہ‌ای زندہ باد کے نعرے + ویڈیو

IQNA

امریکہ کی آنگن میں خامنہ‌ای زندہ باد کے نعرے + ویڈیو

0:28 - January 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3519793
سینکڑوں آزادی پسند برازیلی مظاہرین مغربی میڈیا کی خاموشی کو توڑتے ہوئے پیولیسٹتا شہر کے روڈوں پر نکل آئے اور انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب کی حمایت کا اعلان کیا۔

برازیل کے شہر پیولیسٹتا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں ایک تاریخی اور بے مثال ریلی نکالی گئی جس کی مثال براعظم امریکہ نہیں ملتی۔ 

ذرائع کے مطابق سینکڑوں آزادی پسند برازیلی مظاہرین مغربی میڈیا کی خاموشی کو توڑتے ہوئے پیولیسٹتا شہر کے روڈوں پر نکل آئے اور انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

یہ اجتماع در حقیقت مغربی میڈیا کے اس عظیم پروپیگنڈا مہم کی شکست تھی جو وہ اسلامی انقلاب اور ایران کے خلاف کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء خامنہ‌ای عالمی مقاومت کا ہیرو، سلیمانی مرا نہیں وہ ہمارے دل میں زندہ ہے، امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق اس ریلی میں مختلف سماجی تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے شرکت کی، شرکاء نے ایرانی پرچم اور شہید سلیمانی کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے۔ 

اس ریلی کے خطیب نے کہا یہ حرکت ایک طبیعی اور فطری عمل ہے جو عالمی استکبار کے ظلم و بربریت سے تنگ مظلوم اور کمزور قومیں انجام دے رہی ہیں۔ کیونکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے لئے رول ماڈل سمجھتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مقاومتی تحریک اب کسی جغرافیائی حدود میں محدود نہیں رہی بلکہ اب یہ عالمی ہوچکی ہے۔

ویڈیو کا کوڈ
 
 

Mehrnews

نظرات بینندگان
captcha