ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

IQNA

اقوام متحدہ ترجمان:

ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

12:21 - March 06, 2026
خبر کا کوڈ: 3520051
فرحان الحق نے امریکہ اور اسرائیل کے حملے کو اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف قرار دیا ۔

ایکنا نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان الحق نے الجزیرہ مباشر سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر فوجی حملے اقوام متحدہ کے منشور کے دائرہ کار سے باہر ہیں اور سب کو اس منشور کا احترام کرنا چاہیے۔

فرحان حق نے بتایا کہ بین الاقوامی مشروعیت اقوام متحدہ کے منشور پر مبنی ہے اور سب کو اس کے اصولوں کا احترام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور جنگی دائرہ کار کے پھیلاؤ پر اقوام متحدہ کی تشویش کا ذکر کیا اور زور دیا کہ سب سے اہم ترجیح تنازعات کو روکنا اور مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کی طرف سے بڑھتے ہوئے تناؤ، شہری ہلاکتوں اور اس کے خطے کے باشندوں پر خطرناک اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان موضوعات کو سیکورٹی کونسل میں بھی اٹھایا گیا اور مختلف ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے گئے تاکہ اس بحران کو قابو میں لایا جا سکے۔

فرحان نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے کہا کہ سیکریٹری جنرل پہلے ہی اقوام متحدہ کے منشور کی طرف اشارہ کر چکے ہیں، جس کے مطابق کسی بھی ملک کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی دینا ممنوع ہے، اور اقوام متحدہ اس اصول کی پابندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ایران کی جانب سے اپنے رہنماؤں کو امریکہ اور اسرائیل کے ذریعے قتل کرنے کی شکایت کے بارے میں فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ قانون سے باہر ہونے والی کسی بھی ہلاکت کی مخالفت کرتی ہے اور کسی بھی رکن ملک کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائی قبول نہیں کرتی، لیکن موجودہ ترجیح ابھی بھی تنازعات کو فوری طور پر روکنا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha