
تہران کے انقلاب اسکوائر پر شہید لاریجانی اوران کے شہید بیٹے، بسیج مستضعفین کے سربراہ شہید بریگیڈیئرسلیمانی اور دنا بحری جہاز کے 84 شہیدوں کے جنازے میں غم واندوہ کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔
آج تہران کے عوام دنا بحری جہاز کے 84 شہدا کے ساتھ ہی ، اعلی قومی سلامتی کونسل کے شہید سیکریٹری ڈاکٹرعلی لاریجانی اور ان کے بیٹے شہید ڈاکٹر مرتضی لاریجانی اور بسیج مستضعفین کے سربراہ شہید بریگیڈیئرغلام رضا سلیمانی کے جنازے میں شریک ہوکر شہدا کو والہانہ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
ur.irna