قطر میں «معلم قرآن» منصوبے کی پذیرائی

IQNA

قطر میں «معلم قرآن» منصوبے کی پذیرائی

7:55 - May 09, 2026
خبر کا کوڈ: 3520191
ایکنا: قطر میں قرآن اور عربی زبان کی تعلیم کے فروغ و ترقی کی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ “استاد قرآن” منصوبے کے دوسرے ہفتے میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، سلطان ابراہیم الہاشمی، جو قرآن اور عربی زبان کی تعلیم کے فروغ و ترقی کی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ اس بھرپور استقبال سے تعلیمی میدان میں "معلمِ قرآن" منصوبے کے مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور اس کی آزمائشی مرحلے کی کامیابی کی بھی توثیق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے آئندہ سال طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق اس پروگرام کو مزید وسعت دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

الہاشمی نے وضاحت کی کہ یہ اقدام عرب اور اسلامی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جو اسکولی ماحول میں تعلیمِ قرآن کے نظام کی ترقی میں ایک معیاری اور نمایاں پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کمیٹی کی جانب سے کی گئی خصوصی مطالعات کا نتیجہ ہے، جن کا مقصد قرآن کی تدریس کے طریقوں کو بہتر بنانا اور اس کے تعلیمی نتائج میں اضافہ کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر کے تعاون سے قطر اس جدید تعلیمی ماڈل کو اپنانے میں پیش پیش ہے۔ اس وزارت نے اس منصوبے کے نفاذ میں شرکت کے لیے متعدد اہل امامانِ جماعت کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

الہاشمی کے مطابق امامانِ جماعت کا انتخاب نہایت احتیاط سے کیا گیا ہے، اور انہیں قرآن کریم کی تلاوت میں اعلیٰ صلاحیت اور مہارت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔/

 

4350569

نظرات بینندگان
captcha