محرم کے پرچم «بعلبک» لبنان میں نصب + ویڈیو

IQNA

محرم کے پرچم «بعلبک» لبنان میں نصب + ویڈیو

14:49 - June 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3520335
ایکنا: محرم الحرام کے ایامِ سوگواری اور واقعۂ عاشورا کی یاد منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں لبنان کے شہر بعلبک میں واقع مسجد رأس الحسینؑ پر عزاداری کے سیاہ پرچم لہرا دیے گئے۔

ایکنا نیوز- العہد نیوز کے مطابق حضرت امام حسینؑ کی صاحبزادی حضرت خولہ بنت امام حسینؑ کے روضۂ مبارک کے گنبد پر بھی سیاہ پرچم نصب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جو اس خطے میں مجالسِ عزا اور عاشورائی تقریبات کے آغاز کی علامت ہے۔

اس موقع پر روضۂ حضرت خولہؑ کے متولی حاج حسین نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناظر ہمیں غم و اندوہ کے ان ایام کی یاد دلاتے ہیں۔ ہمارے آقا حضرت امام حسینؑ پر سلام ہو۔ اے سیدالشہداءؑ! اسلامی مقاومت کے شہداء کے خاندان اس مقدس مقام سے آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹوں اور شوہروں کو اس راہ میں قربان کیا اور جو کچھ ان کے پاس تھا، سب راہِ حق میں نچھاور کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم حضرت سیدہ خولہؑ کے مقدس صحن میں کھڑے ہیں تاکہ 1448 ہجری قمری کے ماہِ محرم کے آغاز کی علامت کے طور پر عزا کا پرچم بلند کریں اور اپنے آقا حضرت امام حسینؑ، ان کے بھائیوں، فرزندوں اور وفادار ساتھیوں کی یاد میں مجالسِ عزا و سوگواری کے آغاز کا اعلان کریں۔ ہم پورے اخلاص کے ساتھ حضرت اباعبداللہ الحسینؑ کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس عظیم امام کی شجاعت و استقامت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور موجودہ دور میں پوری امتِ مسلمہ کے لیے بھی ایک عظیم افتخار کی حیثیت رکھتی ہے۔/

پرچم‌های عزاداری حسینی در بعلبک برافراشته شد + فیلم

پرچم‌های عزاداری حسینی در بعلبک برافراشته شد + فیلم

 

 

ویڈیو کا کوڈ

4358601

نظرات بینندگان
captcha