مقدس سرزمین کی قداست پر شیخ الازهر کی تاکید

IQNA

مقدس سرزمین کی قداست پر شیخ الازهر کی تاکید

15:01 - June 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3520336
ایکنا: شیخ الازہر احمد الطیب نے نئے ہجری قمری سال کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری امتِ مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ اعتدال اور میانہ روی کے راستے کو اپنائے اور استقامت، عزم و ارادے کے ساتھ اسلامی سرزمینوں کے احترام و تحفظ جیسی اقدار سے رہنمائی حاصل کریں۔

ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز کے مطابق احمد الطیب نے نئے ہجری سال کی آمد پر السیسی صدرِ مصر، مصری عوام اور پوری عرب و اسلامی امت کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ سال تمام انسانیت کے لیے خیر، برکت، امن اور سلامتی کا سال ثابت ہو۔

انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں کو صبر و استقامت، مضبوط ارادے، حق کے راستے پر ثابت قدم رہنے اور اسلامی سرزمینوں کی حرمت و تقدس کے تحفظ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔

شیخ الازہر نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی ہجرت تاریخِ اسلام اور سیرتِ نبویؐ کا ایک بنیادی اور فیصلہ کن سبق ہے۔ آپؐ کی ذاتِ مبارکہ سے اللہ پر کامل ایمان، توکل، مشکلات میں استقامت، اسلام کی دعوت کے لیے قربانی اور غیر مسلموں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کے بہترین نمونے سیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اعتدال اور میانہ روی کے اصولوں پر کاربند رہے، تفرقہ اور اختلاف کے اسباب کو مسترد کرے اور اسلامی اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرے، تاکہ مسلم اقوام امن، خوشحالی اور ترقی حاصل کر سکیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر شیخ الازہر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عرب اور اسلامی امت کی حفاظت فرمائے، انہیں مشکلات اور مصائب سے نجات دے، ان کی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور دنیا کے رہنماؤں کو حق، عدل اور مساوات کی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔/

 

4358608

نظرات بینندگان
captcha