جدہ ائیرپورٹ پر ۳۷۰ هزار قرآنی نسخے تقسیم

IQNA

جدہ ائیرپورٹ پر ۳۷۰ هزار قرآنی نسخے تقسیم

15:04 - June 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3520337
ایکنا: سعودی ادارہ أمور حج و گائیڈنس نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج سیزن کے دوران حجاج کرام میں 3 لاکھ 74 ہزار 660 نسخے قرآنِ کریم تقسیم کیے گئے۔

ایکنا نیوز- النهار نیوز کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی مکہ مکرمہ شاخ نے جدہ کے  کنگ عبدالعزیز ائپرپورٹ میں قائم اپنے خصوصی دفتر کے ذریعے 12 ذی الحجہ سے 23 ذی الحجہ 1447 ہجری تک وطن واپس جانے والے حجاج میں قرآنِ کریم کے 374,660 نسخے بطور تحفہ تقسیم کیے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ اس تحفے میں کنگ فھد پبلشرز میں شائع ہونے والے قرآنِ کریم کے مختلف سائز کے نسخے شامل تھے، جن کے ساتھ قرآنِ مجید کے معانی و مفاہیم کے تراجم بھی 80 سے زائد بین الاقوامی زبانوں میں فراہم کیے گئے۔

وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد حجاج کرام کو کتابِ الٰہی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی زبانوں میں قرآنِ کریم کے معانی پر غور و فکر کر سکیں اور اس کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں۔

یہ تحائف حرمین شریفین کے مہمانوں کی خدمت اور اسلام و مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔ اس اقدام سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حجاج کو سعودی عرب آمد سے لے کر اپنے ممالک واپسی تک ہمہ جہت اور منظم خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ قرآنِ کریم کی اشاعت اور اس کے پیغام کو دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچانے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔/

 

4358414

نظرات بینندگان
captcha