ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " The Borneo Post " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ملائیشیا کے نائب وزیر مذہبی امور "داوود عبد الرحمان" نے اعلان کیا : شہر "پندنگ" میں واقع ایک معبد میں قرآن کریم اور دیگر کچھ اسلامی مقدسات کو معبد کی قربانگاہ میں رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : وزارت مذہبی امور کا ایک گروہ معبد کے حکام سے بات چیت کے لیے جائے گا لیکن اس سے قبل معبد کی انتظامیہ سے ہر قسم کی انتہا پسندی سے پرہیز کرنے اور قرآن کریم کی شان و منزلت کا مکمل خیال رکھنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے ۔
اسی طرح وزارت مذہبی امور نے مسلمان شہریوں سے بھی صبر سے کام لینے اور پرتشدد ردعمل سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
1348421