ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے فلسطینی نیوز ایجنسی "معا" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس فلسطین کی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ خواتین کی قرآنی سرگرمیوں کے ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جس میں ملک بھر سے ۱۲۰ خواتین حفاظ کرام نے شرکت کی ہے ۔
مذکورہ ادارے کی سربراہ "سمر غزال" نے کانفرنس کے دوران اظہار خیال کیا : قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے جو لوگوں کے لیے چراغ ہدایت کی حیثیت سے پیغمراسلام حضرت محمد (ص) پر نازل ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن سیکھنا اور سکھانا اسی طرح اس کتاب مقدس کی آیات میں غور فکر کرنا ایسے نیک اعمال ہیں جو دنیا اور آخرت میں رضائے پروردگار کا موجب بنتے ہیں ۔
1348441